Skip to main content

Posts

Showing posts with the label My Prophet#

Merey payamber

Is nazm mn mn ne millat k ithad or ygangi k liye dua ki hey 👋 poori millat jin halaat se guzar rhi hey in halaat ko md e nzr rakh kr Nabi e pak se Dua ki hey wo is ummat ko phir se buladiyon ki trf le jaye. میرے پیامبر میرے پیامبر تیرے ذکر میں سرور ومستی تجھی سے روشن نظام ہستی میں تیری بارگاہِ جہاں پناہ میں کچھ گزارش کی تاب لے کر اور دل آب آب لے کر کھڑا ہوا ہوں مجھے یہ غم ہے تیری امت کئی گروہوں میں بٹ گئی ہے نظام و مرکز سے کٹ گئی ہے در بدر کی ٹھوکریں اس کا مقدر ہو گئی ہیں غیر قومیں اپنی بد خصلتیں اسکے اندر سمو گئی ہیں یہ سب مصائب یہ سب آفات زوال و پستی کے محرکات اس لئیے ہیں کہ اب یہ امت تیری اطاعت سے ہٹ گئی ہے اے معلم دو جہاں تیرے لئیے کون و مکاں تجھی سے منسوب قلب و جاں میری گزارش قبول کر لے اور آج پھر امت وسط کو روشنی کے راستے پر گامزن کر وہ روشنی ج