امجد اسلام امجدؔ — حیات، ادبی خدمات، شاعری اور منتخب کلام امجد اسلام امجدؔ اردو ادب کی ان ممتاز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کی شاعری، ڈرامہ نگاری اور ادبی خدمات نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ میں بچپن ہی سے پاکستان ٹیلی وژن کے مشاعروں میں انہیں سنتا آیا ہوں۔ ان کا اندازِ سخن، الفاظ کا خوب صورت انتخاب، فکر کی گہرائی اور شعر پڑھنے کا منفرد انداز ہمیشہ دل کو متاثر کرتا رہا ہے۔ ان کی شاعری میں محبت، زندگی کے نشیب و فراز، انسانی احساسات، امید، ملال اور معاشرتی شعور کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔ امجد اسلام امجدؔ کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو یہ بھی ہے کہ انہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ ڈرامہ نگاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے قلم سے نکلنے والے الفاظ قاری اور ناظر دونوں کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں۔ اردو ادب میں ان کی خدمات ہمیشہ قدر و منزلت سے یاد رکھی جائیں گی۔ سلیم کوثر پر میرا بلاگ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں امجد اسلام امجدؔ کا تعارف امجد اسلام امجدؔ اردو کے ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار، نقاد اور مصنف تھے۔ انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے...
شب سیاہ میں میرے لئے اجالا تو - شادی کی چوتھی سالگرہ ✦ شادی کی چوتھی سالگرہ ✦ شب سیاہ میں میرے لئے اجالا تو — ایک غزل — شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ◆ ❀ غزل ❀ شب سیاہ میں میرے لئے اجالا تو میری عمر کا اک آخری حوالہ تو — ۱ — بہت طویل مسافت کے بعد پہچانا میں جیسے چاند اس کے گرد حالہ تو — ۲ — یہ چار سال چار دن ہی ہوں جیسے جس میں وقت بھی ہو قید وہ پیالہ تو — ۳ — میں کسی کو بھی کچھ جانتا نہیں ہوں مگر زنجیر پا ہوں اور اس پہ تالا تو ...