خواجہ حیدر علی آتشؔ لکھنوی ممتاز شاعرِ لکھنؤ — حیات، شاعری اور منتخب اشعار خواجہ حیدر علی آتشؔ نام خواجہ حیدر علی ، تخلص آتشؔ تھا اور ان کے والد کا نام علی بخش بتایا جاتا ہے۔ ان کے بزرگوں کا وطن بغداد تھا، جو تلاشِ معاش میں دہلی آئے اور شجاع الدولہ کے عہد میں فیض آباد چلے گئے۔ آتشؔ کی پیدائش بھی فیض آباد میں ہوئی۔ حسن رضوی کی زندگی اور شاعری پر مشتمل میرا بلاگ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں حیات اور ابتدائی زندگی آتشؔ گورے چٹے، خوبصورت، کشیدہ قامت اور چھریرے بدن کے تھے۔ ابھی پوری طرح جوان نہ ہو پائے تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا اور تعلیم مکمل نہ ہو سکی۔ دوستوں کی ترغیب سے درسی کتابیں دیکھتے رہے۔ کسی نگراں کی عدم موجودگی میں ان کے مزاج میں آوارگی آگئی۔ وہ بانکے اور شورہ پشت ہو گئے۔ اس زمانے میں بانکپن اور بہادری کی بڑی قدر تھی۔ بات بات پر تلوار کھینچ لیتے تھے اور کم سنی ہی سے تلوارئیے مشہور ہو گئے تھے۔ آتشؔ کی صلاحیتوں اور سپاہیانہ بانکپن نے نواب مرزا محمد تقی خاں ترقی، رئیسِ...
گگدی نشین | ایک تلخ سچ پر مبنی نظم گدی نشین ایک بہترین اردو نظم ہے جس میں افضل شکیل سندھو نے جعلی روحانی پیشواؤں اور سماجی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ مکمل نظم اور تفصیل پڑھیں۔ گدی نشین Read My Poem MAZDOOR PULI Click here سمجھتے ہیں لوگوں کو کمی کمین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین دین خدا سے لگن کاش ہو ذکر و فکر میں مگن کاش ہو سمجھتے ہیں غرباء سے ملنا توہین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین شریعت کی جن کو خبر تک نہیں شرافت میں جن کی لگر تک نہیں یہ توڑ لیتے ہیں غنچے حسین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین اصولوں سے انکو جدائی لکھی ہے قسمت میں جیسے برائی لکھی ہے سیاست کے سارے یہ پکے شوقین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین مے نوش بدزن اراضی کے وارث کبھی بھی نہ سیکھا اسوہ حارث مقدس مقامات کے ہیں امین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین دیہی ابادی کو بھٹکائے رکھنا پہنچے ہوئےخود کو منوائے رکھنا مریدوں کو ہوتا ہے پورا یقین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین ولی اللہ اللہ کی الفت کا حامل رسول خدا کے پیاروں میں شامل خدا کے لیے جھکتی تھی وہ جبین عیاشی میں ڈوبے ہیں گد...