Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Sad Poetry

Mn ne tum ko Khuda se manga hey,maan ki yaad,Udas mosam,shak,suragh,jhoot kehtey hn,Kashmir,rahat

Nasir Kazmi: The Poet of Sorrow, Melancholy, and Modern Urdu Ghazal | Detailed Blog by Afzal Shakil

ناصر کاظمی: دکھ کا شاعر، غم کا راگی | افضل شکیل ناصر کاظمی دکھ کا شاعر، غم کا راگی اور جدید اُردو غزل کا روح پیکر تعارف: خوابوں اور یادوں کا شاعر جدید اُردو غزل کے اُفق پر ناصر کاظمی وہ روشن ستارہ ہیں جس نے اداسی، ہجرت اور ماضی کی مہک کو ایسے سادہ اور پُر اثر انداز میں ڈھالا کہ قاری کا دل بے ساختہ جھنجھنا اُٹھتا ہے۔ وہ شاعروں کے اس قافلے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں لفظ محض لفظ نہیں، ایک دھڑکتا ہوا زخم ہوتا ہے — اور اسی درد کو انہوں نے بے انتہا خوبصورتی سے پرویا۔ ناصر کاظمی نے اُس دور میں غزل کو نئی زندگی دی جب غزل گوئی پر طرح طرح کے اعتراضات تھے، لیکن ان کے کلام نے فضا بدل دی اور وہ "عہدِ جدید کا میر" کہلائے۔ اُن کا خیال تھا کہ غزل بار بار اُجڑتی ہے اور پھر بسی ہے، بس اچھی شاعری ہی اس کی پہچان ہے۔ یہی وہ امتیاز ہے جس نے انہیں لازوال بنا دیا۔ ✨ "غزل کا احوال دلی کا سا ہے۔ یہ بار بار اُجڑی ہے اور بار بار بسی ہے۔" ✨ — ناصر کاظمی Read on Blog QAIS...

Bazm-e-Hasti Mein Shuaar-e-Zindagi Honey Na Paye – Ghazal by Afzal Shakeel Sandhu

غزل کی روشنی میں: بزم ہستی اور شعار زندگی | مکمل تجزیہ غزل · فکری گہرائی · علامتی اظہار بزمِ ہستی میں شعارِ زندگی ہونے نہ پائے تاریک دور، امیدوں کی ناکامی اور انا کے خول کا فنی بیانیہ Read My Popular Poem Muahada( The Pact ) Click Here بزم ہستی میں شعار زندگی ہونے نہ پائے ظلمتوں کا دور ہے روشنی ہونے نہ پائے ہے توقع آج کی محفل میں وہ بھی آئیں گے دیکھ لینا اب کوئی دیوانگی ہونے نہ پائے چمن کے کانٹوں سے میں یہ بارہا کہتا رہا ان سے کوئی بے تکلف آدمی ہونے نہ پائے انتہائے جبر ہے ، مےخانہ حیات میں حکم ساقی آ گیا ہے مےکشی ہونے نہ پائے جب دیا دل ، دے دیا ، یہ انا کا خول کیوں ایسی غلطی کا اعادہ پھر کبھی ہونے نہ پائے میں بہت رنجیدہ خاطر ہوں دنیا والے سن میرے ارمانوں کے اندر کھلبلی ہونے نہ پائے میں وہی بے ربط آنگن ہوں جس آنگن شکیل چاند ہو سر پر مگر چاندنی ہونے نہ پائے ⸻ مکمل غزل ، شاعر: افضل شکیل سندھو ⸻ ...

Short story | News | خبر ،افضل شکیل سندھو کا افسانہ

خخبر|افضل شکیل سندھو کے قلم سے نکلا ہوا ایک خوبصورت افسانہ نوٹ قارئین کرام آپ شعر و شاعری پڑھ کر اور سن کر اکتا نہ گئے ہوں اس لیے میں آپ کو اس یکسانیت سے نکالنے کے لیے آپکے لیے ایک افسانہ لے کر حاضر ہوا ہوں یہ افسانہ منتھلی گہراب ساہیوال میں اگست 2003 کو شائع ہوا امید ہے آپ اس افسانے کو پڑھ کر محظوظ ہونگے ۔ خبر،ایک دلچسپ کہانی ایک دلچسپ افسانہ افسانہ خبر ایک دلچسپ کہانی تحریر : افضل شکیل سندھو موسم سرما کی تیز ہوا جسم سے ٹکرا کے گد گدی پیدا کر رہی تھی۔گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اسٹیشن سے باہر برقی قمقموں کی ہلکی ہلکی روشنی عجیب مزا دے رہی تھی رات اگرچہ اندھیری تھی لیکن دلکش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ میں نے دس سال کے بعد اپنے پیارے شہر مین قدم رکھا تھا۔اسٹیشن کے باہر رکشے تھے تانگے تھے لیکن میں نے پیدل چلنے کو ترجیح دی۔ سڑک پر پیدل چلتے ہوئے بہت سی یادوں نے گھیرا ڈال لیا۔ سڑک کے ساتھ ساتھ مختلف دکا نیں تھیں کچھ بند کچھ کھلی اور کچھ ادھ کھلی۔ میں اپنے وطن کی سوندھی سوندھی خوشبو محسوس کرنا ہوا آگے بڑھتا جا رہا تھا۔ ایک موڑ پر مجھے چائے کی دکان کھلی ن...

Ghazal: Kis Qayamat Ki Ghari Thi | Poetry by Afzal Shakeel sandhu

The Night of Separation – A Heartbreaking Urdu Ghazal of Pain and Loss https://bit.ly/3RotffE https://bit.ly/3TdyAsy Description: “Kis Qayamat Ki Ghari Thi” is an emotional ghazal written by Afzal Shakeel. This ghazal expresses deep pain, separation, and inner sorrow. Read the full poem below. Watch Merey Payamber, Kalam with Prophet Muhammad (SAW) غزل کِس قیامت کی گھڑی تھی جب جدائی آن پڑی تھی دل تھا دُرد کا سمندر آنکھوں میں اشکوں کی جھڑی تھی قلم تھا میرا خوں سے لبریز تحریر اُس دن جلی سڑی تھی یہ درد اندر ہی پی گیا تھا اگر چہ تکلیف تو بڑی تھی چلے تھے طوفان کیسے کیسے چہار سمت آندھی چڑھی تھی خواب سارے چھن گئے تھے وفا جو بت بنی کھڑی تھی حیرانگی ہے کہ ایک شمع طوفان کو روکنے بڑھی تھی بے فیض دنیا مگر وہ مورت دل کے نگینے پر جڑی تھی شکیل حسرتوں کے اندر حسرتوں کی اک لڑی تھی یہ غزل جدائی کے کرب، ٹوٹے خوابوں اور دل کے اندر چھپے ہوئے درد کی نہایت گہری اور مؤثر ترجمانی کرتی ہے۔ ش...

Haar Na Mani – A Motivational New Urdu Ghazal by Afzal Shakeel Sandhu

Haar Na Mani – A Motivational Urdu Ghazal by Afzal Shakeel Sandhu حوصلہ، جدوجہد اور ثابت قدمی کی عکاس خوبصورت غزل غزل مَیں زندگی سے لڑتا رہا، ہار نہ مانی کوشش سدا مَیں کرتا رہا، ہار نہ مانی دل تو غمِ حیات سے لرزاں رہا مگر پھر بھی مَیں سیدھا چلتا رہا، ہار نہ مانی جتنی رکاوٹیں بھی میرے سامنے آئیں ایک ایک سے مَیں لڑتا رہا، ہار نہ مانی اس عارضی جہاں میں پل کی خبر نہیں صدیوں کا پانی بھرتا رہا، ہار نہ مانی ترکِ تعلقات پہ غمگین سا تو ہوں اس بات سے مُکر تا رہا، ہار نہ مانی یہ انتظارِ شب ہے یا صدیوں کا انتظار ذحمت شکیل کرتا رہا، ہار نہ مانی افضل شکیل سندھو یہ غزل انسانی عزم، ہمت اور مسلسل جدوجہد کی ایک شاندار مثال پیش کرتی ہے۔ شاعر نے زندگی کی مشکلات، رکاوٹوں اور اندرونی کشمکش کے باوجود ہار نہ ماننے کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ ہر شعر میں ایک مضبوط ارادہ اور خود اعتمادی جھلکتی ہے، جو قاری کو نہ صرف متاثر کرتی ہے بلکہ حوصلہ بھی دیتی ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں، انسان کو اپنی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ زندگی سے جدوجہد کا جذ...

ho chukey aaj | Sadness and Solitude – A Deep Emotional Urdu Ghazal

ho chukey aaj baam o dr udaasہو چکے آج بام و در اداس This ghazal “Udaas Nazrein” by Afzal Shakeel Sandhu beautifully expresses the loneliness of separation and the silence that follows love’s departure. Written in a soft, reflective tone, it paints images of fading evenings, broken dreams, and hearts weighed down by memories. Originally published in the Monthly Political Scene, Lahore (September 2003), this work remains a timeless expression of poetic melancholy. This touching ghazal by Afzal Shakeel Sandhu,captures the quiet pain of separation and the melancholy that lingers in every moment. The verses flow with the fragrance of loss — from fading evenings to restless nights, each couplet speaks the language of waiting, memory, and sorrow. See my another ghazal غزل ہو چکے آج بام و در اداس تیرے بن منتظر نظر اداس شام کی رنگتیں ہیں بے معنی کھوئی کھوئی ہوئی سحر اداس پھول کھلتے ہیں پر چمن بیزار تتلیوں کے بال و پر اداس خواب ٹوٹے ہیں کرچیا...

Oqat e Ass Muyasser hey | A Short Life in Pursuit of Dreams

Oqat e Ass Muyasser hey zindgi ko qaleel || Kati hai umr khyalon ki pervi mn shakeel Description: This beautiful ghazal by Afzal Shakeel Sandhu captures the essence of human emotions—hope, despair, longing, and resilience. It reflects on life's brevity, the pains of separation, and the yearning for a radiant ideal. The poet delves into the trials and joys of existence, emphasizing self-reliance amidst life's adversities. A deep exploration of emotions and thoughts, the verses resonate with those who have experienced the bittersweet realities of life. غزل اوقات آس میسر ہیں زندگی کو قلیل کٹی ہے عمر خیالوں کی پیروی میں شکیلؔ اداس شام کی پلکوں سے موتیوں کا بہاؤ لمحہ لمحہ جدائی کا ہو چکا ہے طویل نشاطِ زیست کے لمحات دل کو بھا نہ سکے زندگی کے ستم کی کیا یہ کم ہے دلیل وہ روشنی ہے تو میں روشنی کا طالب ہوں ڈھونڈتا ہوں ابھی تک وہ ایک شکل جمیل دل سے آنچ کا اخراج لطف دیتا ہے زمانہ چاہے ہمیں کر لے لاکھ بار رذیل سہارے اپنوں کے بے س...

Karra tha bojh | Life Goes On – A Heart Touching Urdu Ghazal by Afzal Shakeel

Karra tha bojh ghata aaj muskuraney se karraThaBojhGhataAajMuskranySe ,HayatRukNahiJatiKisiKJanySe غزل کرا تھا بوجھ گھٹا آج مسکرانے سے حیات رک نہیں جاتی کسی کے جانے سے یہ مست پیڑ انہیں کاش کوئی سمجھائے سکوتِ شام میں ہوتے نہیں دیوانے سے ذوقِ دید کی خواہش بدن کو تڑپائے یہ درد کم نہیں ہوتا بہار آنے سے وفا کی راکھ میں جلتی ہوئی چنگاریٔ حیات وقت ملے تو کبھی پوچھنا زمانے سے خطا ہی اپنی تھی اب چیخنا چلانا کیا منع کیا تھا کئی بار دل لگانے سے ازل سے قتل کیے جا رہا ہے دشمنِ جاں جنابِ عشق کو روکو لہو بہانے سے شکیلؔ وقت کے صحرا میں ڈھونڈتے ہو بہار تمہارے پاس ہیں سپنے فقط سہانے سے تفصیل یہ غزل انسانی زندگی کے ان گہرے اور پیچیدہ جذبات کی عکاسی کرتی ہے جو محبت، جدائی، ندامت اور وقت کے بے رحم بہاؤ سے جڑے ہوئے ہیں۔ شاعر نہایت سادہ مگر پراثر انداز میں یہ حقیقت بیان کرتا ہے کہ زندگی کسی ایک فرد کے جانے سے رک نہیں جاتی، بلکہ اپنے سفر کو جاری رکھتی ہے، چاہے دل کتنا ہی بوجھل کیوں نہ ہو۔ پہلے شعر میں مسکرانے کو ایک ایسا عمل دکھایا گیا ہ...

Whispers of Autumn: A Season of Memories,

Whispers of Autumn: A Season of Memories Watch my website Watch my youtube channel نوازشوں کے وہ موسم کبھی تو یاد کرو وفا کے زور کا دم خم کبھی تو یاد کرو وہ وقت جس میں محبت کی آنچ لپکی تھی بتائے لمحے جو باہم کبھی تو یاد کر غم حیات میں صبح نشاط کی تسکین جمال و حسن کا عالم کبھی تو یاد کرو قرب و شوق کھلے آسماں کی زرد بہار سکون بانٹتے انجم کبھی تو یاد کرو شب ملول کےمفہوم سے نا واقف تھا مسرتوں کا ترنم کبھی تو یاد کرو اڑایا تیز ہوا میں جو مخملی آنچل مزاج جب ہوئے برہم کبھی تو یاد کرو ناز و انداز بانکپن ، ہنسنا کیا گلو ں کو فراہم کبھی تو یاد کرو کبھی تو ماضی کے اوراق پلٹ کر دیکھو وہ لفظ لفظ مجسم کبھی تو یاد کرو زمانہ فرصت اوقات دے تجھے تو ضرور شکیل دور بے ہنگم کبھی تو یاد کرو Description: This ghazal by Afzal Shakeel Sandhu is a heartfelt expression of nostalgia, love, and longing. It beautifully captures the speaker's deep yearning for the past, recalling moments filled with affection, tranquility, and joy. The ghazal reflects on the strength of lo...

raabta ustwar tha | Loss of Love and Fading Identity – A Heartfelt Urdu Ghazal

raabta ustwar tha | Loss of Love and Fading Identity – A Heartfelt Urdu Ghazal رابطہ استوار نہ رہا رابطہ استوار تھا نہ رہا دل میرا بیقرار تھا نہ رہا اپنی بے چین آرزو کی قسم میں کبھی سوگوار تھا نہ رہا شام ساکت تھی چاند تھا مدھم اس گھڑی انتظار تھا نہ رہا رخ روشن کی دید سے محروم آیئنہ اشکبار تھا نہ رہا خواہشیں بے لگام ہونے لگیں خود پہ جو اختیار تھا نہ رہا چاند غاروں میں چھپ گیا ہوگا ایک ہی یار غار تھا نہ رہا یاد تو کر تمہاری نظروں میں میں کبھی با وقار تھا نہ رہا ہیں پریشان آج موسمی پھول باغ پر بھی نکھار تھا نہ رہا کل میرے دوست یہ کہیں گے شکیل ایک نغمہ نگار تھا نہ رہا غزل کی اردو وضاحت یہ غزل انسانی جذبات کی شکست و ریخت، محبت کے زوال اور ذات کے بکھرنے کی ایک گہری اور درد بھری تصویر پیش کرتی ہے۔ شاعر ابتدا ہی میں اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ جو تعلق کبھی مضبوط تھا، اب باقی نہیں رہا اور دل کی بے قراری بھی ماند پڑ چکی ہے۔ اشعار میں ایک ایسا شخص دکھائی دیتا ہے جو کبھی اپنی خواہشات اور احساسات سے بھرپور تھا، مگر وقت کے ساتھ وہ کی...

Haar – A Powerful Short Urdu Poem on Struggle and Silence

Haar – A Powerful Short Urdu Poem on Struggle and Silence ہار ڈھونڈتا رہا مگر راستہ ملا نہیں کوششوں ک باوجود جبل غم ہلا نہیں وہ پھول جو ہزار موسموں میں بھی کھلا نہ تھا کھلا نہیں وہ تاج بھی جو خون سے سجا رہا گرا نہیں تفصیلی اردو وضاحت یہ نظم "ہار" اپنی سادگی میں ایک غیر معمولی گہرائی رکھتی ہے۔ چند مختصر مصرعوں میں شاعر نے انسانی جدوجہد، ناکامی اور اندرونی کرب کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا ہے۔ نظم کا آغاز ایک تلاش سے ہوتا ہے—ایک ایسے راستے کی تلاش جو شاید کبھی ملا ہی نہیں۔ شاعر مسلسل کوشش کرتا ہے، مگر اس کے باوجود "جبلِ غم" اپنی جگہ قائم رہتا ہے۔ یہ استعارہ اس بات کی علامت ہے کہ بعض دکھ اور مشکلات انسان کی تمام تر کوششوں کے باوجود کم نہیں ہوتے۔ آگے چل کر شاعر ایک ایسے پھول کا ذکر کرتا ہے جو ہزار موسم گزرنے کے باوجود نہیں کھلا۔ یہ دراصل ان خوابوں اور خواہشوں کی نمائندگی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بھی حقیقت کا روپ نہیں دھار پاتیں۔ اسی طرح "تاج" کا استعارہ بہت طاقتور ہے—وہ تاج جو خون سے سجا ہوا ہے مگ...

Popular posts from this blog

Kinds of online marketing fraud ?

Kinds of online marketing fraud ? Online marketing fraud encompasses a variety of deceptive practices used to manipulate online advertising and marketing efforts for financial gain or to mislead consumers. Here are some common types of online marketing fraud: 1. Click Fraud: Definition : This involves artificially inflating the number of clicks on a pay-per-click (PPC) advertisement. Method: Competitors or automated bots repeatedly click on ads to exhaust the advertiser’s budget without generating real interest. 2. Affiliate Marketing Fraud: Definition: Fraudulent activities aimed at generating commissions for affiliates illegitimately. Method: Using fake leads, cookie stuffing (where multiple affiliate cookies are planted on a user's device to claim commission on future purchases), or generating false traffic to inflate earnings. 3. Ad Fraud: Definition: Manipulating online advertising metrics to profit from advertising budgets. Method: Includes practices li...

Manzar | A poem reflects the patriotism in true sense

ممنظر ۔ قیام پاکستان کے تنا ظر میں لکھی گئی نظم #manzar,#pakistanday,#independence,#quadeazam,#migarat منظر خون کی نہرین آگ کا دریا ایک جم غفیر لاشوں کا چیختی بچیاں بھیانک ہاتھ چاروں جانب رنج و ال، کا ساتھ درد و غم سے کراہتے اجسام مسلمانوں کا بے وجہ قتل عام قافلے لاشوں کے انباروں میں راستے خون اور انگاروں میں نیزوں کی انیوں سے چھید گئے حاملہ ماّں کو کرید گئے پھر بھی خواہش آزاد ہو جایئن وطن کی گود ہی میں سو جایئں سرحد ہند سے پرے اس پار ایک قائد اتھائے لاکھوں بھار جسکے دل میں ہے مسلمان کا غم جس نے بخشا ہمیں آزادی کا دم اپنے تن کی خبر نہ من کی ہوش ہر وقت ہر جگہ رہا پر جوش کیمپوں میں زندگی دوڑاتا رہا اپنے خوں سے دیئے جلاتا رہا تفصیل یہ نظم "منظر" شاعر افضل شکیل سندھو کی ایک درد بھری تخلیق ہے جس میں 1947 کی تقسیمِ ہند، ہجرت اور مسلمانوں کے قتلِ عام کے المناک مناظر کو شاعرانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں خون سے بھری نہریں، لاشوں کے قافلے، معصوم بچیوں کی چیخیں اور ظلم کے اندوہناک واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے اس سانحے کے س...

بس اسکا ذکر بلند ہے | Bas Us Ka Zikr Buland Hai – Heart-Touching Naat Poetry | Urdu Naat

س اسکا ذکر بلند ہے | Bas Us Ka Zikr Buland Hai – Heart-Touching Naat Poetry | Urdu Naat بس اس کا ذکر بلند ہے جس نے انسان کی تقدیر بدل کر رکھ دی جس نے ہر خواب کی تعبیر بدل کر رکھ دی وہ ذات مجھ کو پسند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے دشمنوں سے بھی جو اپنوں کی طرح ملتا رہا وہ جو صحرا میں غریبوں کیطرح پھرتا رہا شمس و قمر پابند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے جسکا نام آتے ہی کھل جاتے ہین ہونٹوں پہ گلاب نام لیوا ہیں اسی شاہ کے ہم سب بے تاب لہجہ شیریں و قند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے شاہ نجاشی جسے سچا نبی مان گیا ورقہ نوفل جسے اک لمحے میں پہچان گیا وہ ذات ارجمند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے جس نے رحمان کی عظمت کے لیئے جھیلے ستم جس نے انسان کی عزت کے لیئے جھیلے ستم مجھے اس نبی کی سوگند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے تفصیلی اردو وضاحت یہ نعتیہ کلام عشقِ رسول ﷺ کی ایک خوبصورت اور سادہ مگر پراثر ترجمانی ہے۔ شاعر نے نہایت عقیدت اور محبت کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس کلام کا مرکزی خیال یہ ہے کہ دنیا میں اگر کوئی ذکر سب سے بلند ...

Maine Tum Ko Khuda Se Manga Hai – A Soulful Urdu Sher on Pure Love

ممیں نے تم کو خدا سے مانگا ہے Apni aik nazm ka akhiri sher Jo mujhey to bohat pasand hey aap ko Kitna pasand aya ye aap k likes or comments hi pta chaley ga میں نے تم کو خدا سے مانگا ہے میں نے تم سے تو کچھ نہیں مانگا اردو میں مکمل تفصیل یہ شعر محبت کے خلوص، روحانیت اور بے غرض چاہت کی اعلیٰ مثال پیش کرتا ہے۔ شاعر اپنے محبوب کو براہِ راست مخاطب کرنے کے بجائے خدا کے حضور اپنی طلب کا اظہار کرتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ اس کی محبت میں تقدس اور سچائی شامل ہے۔ میں نے تم کو خدا سے مانگا ہے" کے مصرعے میں ایک گہرا روحانی رشتہ جھلکتا ہے۔ یہاں محبت محض دنیاوی خواہش نہیں بلکہ دعا کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ شاعر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی چاہت کسی مطالبے یا شرط پر مبنی نہیں، بلکہ مکمل یقین اور عقیدت کے ساتھ کی گئی التجا ہے۔ دوسرے مصرعے "میں نے تم سے تو کچھ نہیں مانگا" میں بے نیازی اور اخلاص کا خوبصورت امتزاج موجود ہے۔ یہ مصرع اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سچی محبت میں لین دین کا تصور نہیں ہوتا۔ محبوب سے کچھ مانگنے کے بجائے اسے خدا سے ما...

tees | Main Aik Shayar – Deep Emotional Urdu Poem | Voice of a Poet

tees | Main Aik Shayar – Deep Emotional Urdu Poem | Voice of a Poet poem Tees "Invisible pain" refers to the experience of discomfort, distress, or suffering that is not immediately apparent or visible to others. Unlike physical injuries or external wounds, this type of pain is often internal, emotional, or psychological in nature. Individuals experiencing invisible pain may be grappling with conditions such as chronic illnesses, mental health disorders, or psychosomatic symptoms that manifest without obvious external signs. This term highlights the subjective and often hidden nature of certain types of distress that individuals endure. Despite the absence of visible indicators, invisible pain can be just as debilitating and impactful on a person's well-being. Understanding and acknowledging invisible pain is crucial for fostering empathy, support, and appropriate interventions for those dealing with conditions that may not be readily appare...
Follow This Blog WhatsApp