سلیم کوثر — وہ شاعر جس کی ایک غزل زمانہ بن گئی ✨ سلیم کوثر ✨ لازوال غزل میں خیال ہوں کسی اور کا، مجھے سوچتا کوئی اور ہے کے خالق خواجہ حیدر علی آتش پر میرا بلاگ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 🌍 پیدائش اور ہجرت کا سفر سلیم کوثر اگست 1947ء (بعض روایات میں 24 اکتوبر 1947) کو پانی پت، بھارت میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے فوراً بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا اور خانیوال، صوبہ پنجاب میں آباد ہوا۔ ابتدائی اور ثانوی تعلیم خانیوال میں ہی حاصل کی۔ اس کے بعد خاندان کبیروالا منتقل ہو گیا۔ 1972ء میں کراچی کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنایا۔ یہاں وہ کئی اردو اخبارات سے وابستہ رہے اور بعد میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے منسلک ہو گئے، وہیں سے ریٹائر ہوئے۔ صہبا اختر...
اکتوبر 2005کے بعد after 8 October 2005 8 اکتوبر 2005 کے بعد | افضل شکیل سندھو | مکمل بلاگ پوسٹ ۸ اکتوبر ۲۰۰۵ کے بعد افضل شکیل سندھو کی شہرہ آفاق نظم ماہنامہ سیارہ ڈائجسٹ، دسمبر ۲۰۰۵ | بلاگ: afzalshakeel.blogspot.com ✍🏻 نظم غم نہ کر اے دل یہاں پر زندگی لوٹ آئے گی بستیاں آباد ہوں گی ہر خوشی لوٹ آئے گی روزہ داروں کی دعائیں کام آخر آئیں گی دیکھنا ان سب گھروں میں بھی نغمگی لوٹ آئے گی لوٹنے دو جو بھی ساماں آ چکا ہے اب یہاں بھوک کے مٹنے سے ان میں بندگی لوٹ آئے گی گھپ اندھیرے خاص مدت کے لیے ہوتے ہیں دوست تاریکیاں مٹ جانے سے پھر روشنی لوٹ آئے گی پھر اٹھے گا شور بچوں کا در و دیوار سے معصوم چہروں پر وہ پہلی سادگی لوٹ آئے گی عالمی امداد نے ڈھارس بندھائی شکریہ سب کی محنت مل گئی ہے راستی لوٹ آئے گی جن کے سینے بھر چکے ہیں کینہ و افلاس سے ان زبانوں پر بھی آخر تازگی لوٹ آئے گی جرات افواج پاکستان نے ثابت کیا ان علاقوں میں حرارت آج ہی لوٹ آئے گی ...