امام احمد رضا خان بریلوی تخلص :'رضا ' اصلی نام :احمد رضا خاں پیدائش :14 Jun 1856 بریلی, اتر پردیش وفات :28 Oct 1921 امام احمد رضا خان بریلویؒ برصغیر کے عظیم اسلامی علما، فقہا اور شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کو حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے بے پناہ محبت و عقیدت کے باعث خاص مقام حاصل ہے۔ آپ کی نعتیہ شاعری عشقِ رسول ﷺ، عقیدت، احترام اور روحانی جذبات سے بھرپور ہے۔ آپ کی نعتوں اور دیگر شعری کلام نے اردو ادب اور اسلامی شاعری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ آپ کا اندازِ بیان علمی گہرائی کے ساتھ ساتھ محبتِ رسول ﷺ کے جذبات کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔ امام احمد رضا خان بریلویؒ کی نعتیہ شاعری میں حضور نبی کریم ﷺ سے محبت، ادب اور عقیدت کا ایک منفرد رنگ نظر آتا ہے۔ آپ کا کلام آج بھی محافلِ میلاد، نعت اور دیگر مذہبی اجتماعات میں عقیدت و احترام سے پڑھا اور سنا جاتا ہے، خصوصاً ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں آپ کی نعتوں کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اردو نعتیہ ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے امام احمد رضا خان بریلویؒ کا کلام عشقِ رسول ﷺ، روح...
Tufail Hoshiarpuri: The Melodious Ghazals and Naat Reciterسوانحِ حیات طفیل ہوشیارپوری Read My Punjabi GHazal IS RAH DI MUSAFAT Click here میں نے طفیل ہوشیارپوری کو پی ٹی وی کے سالانہ مشاعروں کے ذریعے پہچانا۔ وہ اپنا کلام ہمیشہ ترنم میں پڑھا کرتے تھے، اور اسی اندازِ ادائیگی نے انہیں میرے اُن پسندیدہ شعرا میں شامل کر دیا جنہیں میں کم عمری ہی سے پسند کرتا آیا ہوں۔ پی ٹی وی پر یا تو رمضان شریف کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ نشر ہوتا تھا یا پھر سالانہ مشاعرہ رات گئے دکھایا جاتا تھا۔ چونکہ مجھے شعر و ادب سے بچپن ہی سے گہرا لگاؤ رہا ہے، اس لیے شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا تھا کہ میں ان مشاعروں کو دیکھنے سے محروم رہ جاؤں۔ ان کے آخری دور کے ایک پنجابی مشاعرے میں، انہوں نے پنجابی زبان میں ایک نعت ترنم کے ساتھ پیش کی، جس کا پہلا شعر آج بھی میری یادداشت میں محفوظ ہے۔ہ پنجابی شعر یوں ہے اوہدی جھولی کدی رہندی نیئں خالی جو ہے میرے محمد ﷺ دا سوالی ان کی آواز نہایت خوبصورت تھی، اور وہ بڑی دلکشی کے ساتھ کلام پڑھا کرتے تھے۔ ان کا کچھ کلام آج بھی ان ہی کی آواز میں انٹرنیٹ پ...