امام احمد رضا خان بریلوی تخلص :'رضا ' اصلی نام :احمد رضا خاں پیدائش :14 Jun 1856 بریلی, اتر پردیش وفات :28 Oct 1921 امام احمد رضا خان بریلویؒ برصغیر کے عظیم اسلامی علما، فقہا اور شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کو حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے بے پناہ محبت و عقیدت کے باعث خاص مقام حاصل ہے۔ آپ کی نعتیہ شاعری عشقِ رسول ﷺ، عقیدت، احترام اور روحانی جذبات سے بھرپور ہے۔ آپ کی نعتوں اور دیگر شعری کلام نے اردو ادب اور اسلامی شاعری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ آپ کا اندازِ بیان علمی گہرائی کے ساتھ ساتھ محبتِ رسول ﷺ کے جذبات کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔ امام احمد رضا خان بریلویؒ کی نعتیہ شاعری میں حضور نبی کریم ﷺ سے محبت، ادب اور عقیدت کا ایک منفرد رنگ نظر آتا ہے۔ آپ کا کلام آج بھی محافلِ میلاد، نعت اور دیگر مذہبی اجتماعات میں عقیدت و احترام سے پڑھا اور سنا جاتا ہے، خصوصاً ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں آپ کی نعتوں کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اردو نعتیہ ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے امام احمد رضا خان بریلویؒ کا کلام عشقِ رسول ﷺ، روح...
ااب مجھے یاد نہ کرنا لوگو تحریر: افضل شکیل سندھو Read My Punjabi GHAZAL IS RAH DI MUSAFAT AKHEER MUKNI A نظم اب مجھے یاد نہ کرنا لوگو میں تمھیں یاد بہت آؤں گا جتنا تڑپا تمھیں تڑپاؤں گا میں تمھیں یاد بہت آؤں گا رنج کے منبع سے خوشیوں کے بھی چشمے پھوٹے مدتوں تک میرے ارمانوں کے شیشے ٹوٹے میں بھی انسان ہوں مٹ جانے کو آیا ہوں یہاں اپنے خوابوں میں سمٹ جانے کو آیا ہوں یہاں حسنِ ہستی کبھی برباد نہ کرنا لوگو اب مجھے یاد نہ کرنا لوگو قتل ہوتی رہی برسوں یہاں آوازِ وفا سمجھ کر بھی جو نہ سمجھے یہاں اندازِ وفا چشم پر خواب سے گرتے ہوئے آنسو کی قسم میری دل جوئی کو بڑھتے ہوئے بازو کی قسم جبر کے سامنے فریاد نہ کرنا لوگو اب مجھے یاد نہ کرنا لوگو چھان ڈالا میں نے اس دیس کا قریہ قریہ میں نے لفظوں کو ہی اظہار کا سمجھا ذریعہ کوئی تصویر میرے کرب کی تہہ تک نہ گئی میرے سینے میں کہیں بے دلی رہ تک نہ گئی روشنی آئے تو ناشاد نہ کرنا لوگو اب مجھے یاد نہ کرنا لوگو اب مجھے یاد نہ کرنا لوگو میں تمھیں یاد بہت آؤں گا جتنا تڑپا تمھیں تڑپاؤں گا میں تمھیں یاد بہت آؤں گا ...