صہبا اختر — شاعرِ مشاعروں کی جان ✦ خاص طور پر afzalshakee.blogspot.com کے لیے ✦ صہبا اختر اصل نام: اختر علی رحمت ✦ ۳۰ ستمبر ۱۹۳۱ جموں ✦ ۱۹ فروری ۱۹۹۶ کراچی ✦ ❀ شاعرِ مشاعروں کی جان ❀ Read My Beutiful ghazal for wife click here ✦ تعارف و حالاتِ زندگی صہبا اختر (اصل نام اختر علی رحمت ) ایک ممتاز پاکستانی شاعر، نغمہ نگار اور بلند آواز مشاعروں کے ہر دلعزیز فنکار تھے۔ وہ ۳۰ ستمبر ۱۹۳۱ء کو جموں میں پیدا ہوئے اور ۱۹ فروری ۱۹۹۶ء کو کراچی میں وفات پائی۔ انہوں نے حمد، نعت، غزل، نظم، گیت اور ملی نغموں سمیت تمام اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی۔ نام اختر علی رحمت اور صہبا تخلص تھا۔۳۰؍ستمبر۱۹۳۱ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔ تعلیم و...
Firaq Gorakhpuri: The Legendary Urdu Poet and His Literary Legacy یوم پیدائش : ۲۸ اگست ۱۸۹۶ء یوم وفات : ۳ مارچ ۱۹۸٢ Read my blog on JIGER MURAdabadi CLICK HERE تعارف فراق گورکھپوری ایک عہد ساز شاعر اور نقّاد تھے۔ ان کو اپنی انفرادیت کی بدولت اپنے زمانہ میں جو شہرت اور مقبولیت ملی وہ کم ہی شعراء کو نصیب ہوتی ہے۔ وہ اس منزل تک برسوں کی ریاضت کے بعد پہنچے تھے۔ ڈاکٹر خواجہ احمد فاروقی کے بقول اگر فراق نہ ہوتے تو ہماری غزل کی سرزمین بے رونق رہتی، اس کی معراج اس سے زیادہ نہ ہوتی کہ وہ اساتذہ کی غزلوں کی کاربن کاپی بن جاتی یا مردہ اور بےجان ایرانی روایتوں کی نقّالی کرتی۔ فراق نے ایک نسل کو متاثّر کیا، نئی شاعری کی آبیاری میں اہم کردار ادا کیا اور حسن و عشق کا شاعر ہونے کے باجود ان موضوعات کو نئے زاویے سے دیکھا۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ جذبات و احساسات کی ترجمانی کی بلکہ شعور و ادراک کے مختلف نتائج بھی پیش کئے۔ ان کا جمالیاتی احساس دوسرے تمام غزل گو شاعروں سے مختلف ہے۔ انہوں نے اردو کے ہی نہیں عالمی ادب کےبھی معیار و اقدار سے قارئین کو آشنا کرایا اور ساتھ ہی...