خواجہ حیدر علی آتشؔ لکھنوی ممتاز شاعرِ لکھنؤ — حیات، شاعری اور منتخب اشعار خواجہ حیدر علی آتشؔ نام خواجہ حیدر علی ، تخلص آتشؔ تھا اور ان کے والد کا نام علی بخش بتایا جاتا ہے۔ ان کے بزرگوں کا وطن بغداد تھا، جو تلاشِ معاش میں دہلی آئے اور شجاع الدولہ کے عہد میں فیض آباد چلے گئے۔ آتشؔ کی پیدائش بھی فیض آباد میں ہوئی۔ حسن رضوی کی زندگی اور شاعری پر مشتمل میرا بلاگ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں حیات اور ابتدائی زندگی آتشؔ گورے چٹے، خوبصورت، کشیدہ قامت اور چھریرے بدن کے تھے۔ ابھی پوری طرح جوان نہ ہو پائے تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا اور تعلیم مکمل نہ ہو سکی۔ دوستوں کی ترغیب سے درسی کتابیں دیکھتے رہے۔ کسی نگراں کی عدم موجودگی میں ان کے مزاج میں آوارگی آگئی۔ وہ بانکے اور شورہ پشت ہو گئے۔ اس زمانے میں بانکپن اور بہادری کی بڑی قدر تھی۔ بات بات پر تلوار کھینچ لیتے تھے اور کم سنی ہی سے تلوارئیے مشہور ہو گئے تھے۔ آتشؔ کی صلاحیتوں اور سپاہیانہ بانکپن نے نواب مرزا محمد تقی خاں ترقی، رئیسِ...
They Give Me Courage” – A Powerful Urdu Ghazal by Afzal Shakeel Sandhu Read My Poem KISI GHREEB KI IZAT LUTI TO MN ROYA click here غزل ان اندھیروں کی ردائیں حوصلہ دیتی رہیں زندگی کی کچھ خطائیں حوصلہ دیتی رہیں ہر دفعہ تو نے نئے انداز سے ٹھکرا دیا پر مجھے میری وفائیں حوصلہ دیتی رہیں روشنی دن کی مجھے دہلا کے رکھ دیتی رہی رات کی پر رتجگائیں حوصلہ دیتی رہیں زندگی کی عشرتیں گو حاصل مقصود تھیں درد کی شیریں صدائیں حوصلہ دیتی رہیں وحشتوں میں کارفرماں تھا میرے اندر کا خوف کالی کالی یہ گھٹائیں حوصلہ دیتی رہیں گرچہ ترکِ رسم و راہ تجویز ہے میرے لیے نامہ بر تیری ادائیں حوصلہ دیتی رہیں دامنِ حسرت سمیٹا بھی مگر اکثر شکیل یہ حسین رنگیں عبائیں حوصلہ دیتی رہیں Read My Loving Poem MUAHADA (PACT) click here تفصیلی وضاحت یہ غزل ممتاز شاعر افضل شکیل سندھو کے فکری اور جذباتی اظہار کا خوبصورت نمونہ ہے، جس میں زندگی کے تلخ حقائق، اندرونی کشمکش، اور امید کے چراغ کو نہایت دلنشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر نے اندھیروں، خوف، تنہائی اور ن...