🌙 ماہِ ربیع الاول خصوصی سیریز 2026 🌙 یہ مضمون ہماری خصوصی ماہِ ربیع الاول سیریز 2026 کا حصہ ہے، جس میں اردو و پنجابی کے ممتاز نعت گو شعرا کی زندگی، فن اور نعتیہ شاعری کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے کا مقصد ان شعرا کے عشقِ رسول ﷺ، ادبی خدمات اور نعتیہ کلام کو قارئین تک پہنچانا ہے۔ مظفر وارثی — اردو کے عظیم نعت گو شاعر مظفر وارثی اردو ادب کے ممتاز شاعر، نعت گو، حمد گو، نغمہ نگار اور صاحبِ اسلوب ادیب تھے۔ ان کا اصل نام محمد مظفر الدین صدیقی تھا۔ وہ 23 دسمبر 1933ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا اور اردو شاعری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ حفیظ تائب پر میرا بلاگ پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں تعارف مظفر وارثی نے شاعری کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی۔ غزل، نظم، نعت، حمد، منقبت، گیت اور قطعات سمیت کئی شعری اصناف میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ تاہم عوامی سطح پر ان کی سب سے بڑی پہچان نعتیہ شاعری بنی۔ ان کے نعتیہ کلام میں عشقِ رسول ﷺ، عقیدت، روحانی کیفیت اور عاجزی ...
raabta ustwar tha | Loss of Love and Fading Identity – A Heartfelt Urdu Ghazal READ MY POEM MAZDOOR PULI CLICK HERE رابطہ استوار نہ رہا رابطہ استوار تھا نہ رہا دل میرا بیقرار تھا نہ رہا اپنی بے چین آرزو کی قسم میں کبھی سوگوار تھا نہ رہا شام ساکت تھی چاند تھا مدھم اس گھڑی انتظار تھا نہ رہا رخ روشن کی دید سے محروم آیئنہ اشکبار تھا نہ رہا خواہشیں بے لگام ہونے لگیں خود پہ جو اختیار تھا نہ رہا چاند غاروں میں چھپ گیا ہوگا ایک ہی یار غار تھا نہ رہا یاد تو کر تمہاری نظروں میں میں کبھی با وقار تھا نہ رہا ہیں پریشان آج موسمی پھول باغ پر بھی نکھار تھا نہ رہا کل میرے دوست یہ کہیں گے شکیل ایک نغمہ نگار تھا نہ رہا Read My Blog On NOON MEEM RASHID click here غزل کی اردو وضاحت یہ غزل انسانی جذبات کی شکست و ریخت، محبت کے زوال اور ذات کے بکھرنے کی ایک گہری اور درد بھری تصویر پیش کرتی ہے۔ شاعر ابتدا ہی میں اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ جو تعلق کبھی مضبوط تھا، اب باقی نہیں رہا اور دل کی بے قراری بھی ماند پڑ چکی ہے۔ اشعار ...