حبیب جالب: زندگی، شخصیت اور شاعری — جبر کے خلاف بلند ہونے والی ایک توانا آواز اردو شاعری کی تاریخ میں بعض نام ایسے ہیں جو محض اپنے کلام کی وجہ سے زندہ نہیں رہتے بلکہ اپنے عہد کے ضمیر کی آواز بن جاتے ہیں۔ حبیب جالب بھی انہی عظیم شعرا میں شامل ہیں۔ وہ ایک ایسے شاعر تھے جنہوں نے اقتدار کے ایوانوں کے سامنے سچ بولنے کی جرأت کی، آمریت کو للکارا، غریب اور محروم انسان کے دکھ کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا اور اپنی زندگی کے آخری لمحے تک اپنے نظریات سے وابستگی برقرار رکھی۔ حبیب جالب کی شاعری میں انقلاب، جمہوریت، آزادی، انسانی مساوات، طبقاتی استحصال کے خلاف احتجاج اور عوامی حقوق کی جدوجہد نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ ان کا کلام کسی مخصوص طبقے یا سیاسی جماعت تک محدود نہیں بلکہ ہر اس انسان کی آواز ہے جو ظلم، ناانصافی اور جبر کے خلاف کھڑا ہونا چاہتا ہے۔ انہیں بجا طور پر عوامی شاعر اور شاعرِ انقلاب کہا جاتا ہے۔ ابتدائی زندگی اور خاندانی پس منظر حبیب جالب کا اصل نام حبیب احمد تھا۔ وہ 24 مارچ 1928ء کو برطانوی ہندوستان کے ضلع ہوشیارپور، پنجاب کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ...
گگدی نشین | ایک تلخ سچ پر مبنی نظم گدی نشین ایک بہترین اردو نظم ہے جس میں افضل شکیل سندھو نے جعلی روحانی پیشواؤں اور سماجی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ مکمل نظم اور تفصیل پڑھیں۔ گدی نشین Read My Poem MAZDOOR PULI Click here سمجھتے ہیں لوگوں کو کمی کمین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین دین خدا سے لگن کاش ہو ذکر و فکر میں مگن کاش ہو سمجھتے ہیں غرباء سے ملنا توہین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین شریعت کی جن کو خبر تک نہیں شرافت میں جن کی لگر تک نہیں یہ توڑ لیتے ہیں غنچے حسین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین اصولوں سے انکو جدائی لکھی ہے قسمت میں جیسے برائی لکھی ہے سیاست کے سارے یہ پکے شوقین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین مے نوش بدزن اراضی کے وارث کبھی بھی نہ سیکھا اسوہ حارث مقدس مقامات کے ہیں امین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین دیہی ابادی کو بھٹکائے رکھنا پہنچے ہوئےخود کو منوائے رکھنا مریدوں کو ہوتا ہے پورا یقین عیاشی میں ڈوبے ہیں گدی نشین ولی اللہ اللہ کی الفت کا حامل رسول خدا کے پیاروں میں شامل خدا کے لیے جھکتی تھی وہ جبین عیاشی میں ڈوبے ہیں گد...