اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر سلطنت قطب شاہی کے پانچویں سلطان، حیدر آباد دکن کے بانی محمد قلی قطب شاہ کا آج یوم وفات ہے۔ اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر، سلطنت قطب شاہی کے پانچویں سلطان، حیدرآباد دکن کے بانی محمد قلی قطب شاہ کا آج یوم وفات ہے۔ سلطان محمد قلی قطب شاہ والی گولکنڈہ سلطان قطب شاہ کے بیٹے تھے۔ قلی قطب شاہ کی پیدائش 4 اپریل 1565ء کو گولکنڈہ میں ہوئی۔ گولکنڈہ کے قطب شاہی خاندان نے 1505ء میں ایک خود مختار ریاست قائم کی اس خاندان کے 8 بادشاہوں میں سے آخری چار بادشاہ اردو زبان کے سرپرست ہونے کے ساتھ ساتھ خود اردو کے بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ قلی قطب شاہ اس خاندان کا پانچواں بادشاہ تھا جو 1580ء میں تخت نشین ہوا۔ قلی قطب شاہ ایک قابل اور انصاف پسند بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے ایک عظیم صاحب دیوان شاعر بھی تھے۔ انہوں نے تقریباً 50 ہزار سے بھی زیادہ اشعار دکنی اردو زبان میں کہے ہیں۔ جن میں سے بیشتر اشعار کی زبان دکنی ہونے کی وجہ سے قدرے مشکل ہے۔ اردو زبان کے علاوہ قلی قطب شاہ نے تلگو زبان میں بھی بہت سارے اشعار کہے اور اپنا تخلص ترکمان رکھا تھا۔ قلی قطب شاہ کا زمان...
Shak شک Watch this poem on youtube نظم شک میرے خدا تیری قدرتوں پر مجھے کامل یقین ہے تجھ سی قدرت رکھنے والا اور کوئی نہیں ہے ہر عیب و غلطی سے مبرا میں تیری ذات ہی سمجھتا ہوں میں نہیں مانتا تجھ سے کوئی غلطی سر زد ہو سکتی ہے مگر اے میرے خدا مجھے اب یہ شک کیونکر ہوا تو لاکھوں بھٹکتے سسکتے انسانوں کی ادھوری قسمتوں میں بنیادی انسانی حقوق لکھنا بھول گیا ہے تو سب کا رازق مالک خالق پھر بھی لوگ نان جویں کے ایک ٹکڑے کے لئے غیرتی عزتیں عصمتیں پس پشت ڈالنے کو تیار تو زمانے کے جعلی خداؤں کا خدا مگر پھر بھی لوگ ان معاشی خداؤں کے آگے روزی اور روزگار کے واسطے سفارشیں پرچیاں رشوتیں پیش کرنے پہ مجبور ہیں ان کے دل ان کے لب اس طلب کے سبب کتنے مہجور ہیں کیا تو نہیں جانتا کتنے سرکش جوان معاشی فکر میں غلطاں خودکشی کے سمندر میں محسور ہیں خدایا ہر اک ذی روح جسم تیری منشا سے پیدا ہوا ہر حرف و فن فہم و تن تیری رضا سے ہویدا ہوا تو پھر ان کی قسمتوں میں زندگی کی عنایات لکھ دے ان تنومند بیکار جسموں کو زندگی کی تمنا سے بھر دے میرا شک دور کر دے Section 1 میرے خدا تیری قدرتوں پر ...