Skip to main content

Mn ne tum ko Khuda se manga hey,maan ki yaad,Udas mosam,shak,suragh,jhoot kehtey hn,Kashmir,rahat

Ustad Daman Complete Profile | A Legendary Punjabi Poet

اسطورۂ مزاح | اُستاد دامن کا فنی سفر | مکمل مضمون 🗣️ اُستاد دامن پُرانا کھلونا، نیا مذاق وہ شخص جس نے ہنسی کو غریبوں کی پونجی بنا دیا ✍️ تحریر : شاہد رضوی | ۲۰۲۵ | اُستاد دامن نمبر ا ُستاد دامن ... صرف ایک نام نہیں، ایک مکمل اساطیری داستان ہے۔ یہ وہ شخصیت ہے جس نے پاکستان کی تاریک گلیوں، جاگیردارانہ ظلم، مہنگائی اور افلاس کے دور میں بھی ہنسی کی شمع روشن رکھی۔ ان کا اصل نام ‘میاں محمد دین’ تھا، لیکن عوام نے پیار سے ‘دامن’ کہہ کر پکارا — کیونکہ ان کا دامنِ کرم اتنا وسیع تھا کہ غمگین دلوں کو سکون ملتا تھا۔ ان کی مزاح میں طنز کی تیغ بھی تھی اور محبت کی مٹھاس بھی۔ یہ مضمون اُستاد دامن کی شخصیت، فن، لازوال جملوں اور ان کے اُس دورِ سادگی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جب اسٹیج پر کھڑے ہو کر وہ پورا سمندر ہنسانے کی طاقت رکھتے تھے۔ پاکستان کے سنہرے دورِ ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور فلمی صنعت میں اُستاد دامن نے مزاح کی ا...

Ameer Minai Biography, Poetry & Ghazals | Most famous two liners

امیر مینائی – اردو شاعری کا درخشاں ستارہ

تعارف

امیر مینائی اردو ادب کے عظیم شاعر تھے۔ ان کا اصل نام امیر احمد مینائی تھا۔ وہ اپنی خوبصورت غزلوں اور نعتیہ شاعری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔

حیات

امیر مینائی 1829 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ 1857 کی جنگ کے بعد وہ حیدرآباد دکن منتقل ہو گئے۔ وہاں انہوں نے اپنی شاعری کو مزید نکھارا اور ادب کی خدمت جاری رکھی۔

شاعری کی خصوصیات

  • سادہ اور دل کو چھونے والا انداز
  • محبت اور تصوف کا امتزاج
  • نعتیہ شاعری میں مہارت
  • روانی اور موسیقیت

ادبی خدمات

انہوں نے اردو ادب کو بہترین غزلیں اور نعتیں دیں۔ ان کی لغت "امیر اللغات" بھی بہت مشہور ہے۔

وفات

امیر مینائی 1900 میں وفات پا گئے، مگر ان کی شاعری آج بھی زندہ ہے۔


© Afzal Shakeel Sandhu

Poetry Mehfil

وہ 21 فروری 1829ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ امیر احمد نام رکھا گیا. والد کا نام مولوی کرم محمد تھا جو مخدوم شاہ مینا کے خاندان سے تھے۔ امیر اسی لیے مینائی کہلائے. درسی کتب مفتی سعد اللہ اور ان کے ہمعصر علمائے فرنگی محل سے پڑھیں۔ خاندان صابریہ چشتیہ کے سجادہ نشین حضرت امیر شاہ سے بیعت تھی۔ شاعری میں اسیر لکھنوی کے شاگرد ہوئے۔ 1852ء میں نواب واجد علی شاہ کے دربار میں رسائی ہوئی اور حسب الحکم دو کتابیں شاد سلطان اور ہدایت السلطان تصنیف کیں۔ 1857ء کے بعد نواب یوسف علی خاں کی دعوت پر رامپور گئے۔ ان کے فرزند نواب کلب علی خاں نے اُن کو اپنا استاد بنایا۔ نواب صاحب کے انتقال کے بعد رام پور چھوڑنا پڑا۔ 1900 میں حیدرآباد دکن گئے. وہیں کچھ دن بیمار رہ کر 13 اکتوبر کو انتقال کیا۔ امیر مینائی کے دو مجموعے مراۃ الغیب اور صنم خانہ عشق چھپ چکے ہیں. امیر اللغات بھی اہم کام ہے مگر نامکمل رہا

اتنے شعر کم ہی شاعروں کے مشہور ہوئے

خنجر چلے کسی پہ، تڑپتے ہیں ہم امیر
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے

گاہے گاہے کی ملاقات ھی اچھی ہے امیر
قدر کھو دیتا ھے ھر روز کا آنا جانا

کسی رئیس کی محفل کا ذکر ہی کیا ہے
خدا کے گھر بھی نہ جائیں گے بن بلائے ہوئے

قریب ہے یارو روزِ محشر، چھپے گا کشتوں کا خون کیوں کر
جو چپ رھے گی زبانِ خنجر ، لہو پکارے گا آستین کا

زیست کا اعتبار کیا ہے امیر
آدمی بلبلہ ہے پانی کا

خشک سیروں تن شاعر کا لہو ہوتا ہے
تب نظر آتی ہے اک مصرع تر کی صورت

ہوئے نام ور بے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

وائے قسمت، وہ بھی کہتے ہیں برا
ہم برے سب سے ہوئے جن کے لیے

آہوں سے سوزِ عشق مٹایا نہ جائے گا
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

وہ دشمنی سے دیکھتے ہیں دیکھتے تو ہیں
میں شاد ہوں کہ ہوں تو کسی کی نگاہ میں

تیر پہ تیر لگاؤ تمہیں ڈر کس کا ہے
سینہ کس کا ہے مری جان جگر کس کا ہے

آنکھیں دکھلاتے ہو، جوبن تو دکھاؤ صاحب
وہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے

تجھ کو آتا ھے پیار پر غصہ
مجھ کو غصے پہ پیار آتا ہے

وصل کا دن اور اتنا مختصر
دن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے

ابھی مزار پہ احباب فاتحہ پڑھ لیں
پھر اس قدر بھی ہمارا نشاں رہے نہ رہے

امیر جمع ہیں احباب، درد دل کہ لے
پھر التفات دل دوستاں رہے نہ رہے

خون ناحق کہیں چھپتا ہے چھپائے سے امیر
کیوں مری لاش پہ بیٹھے ہیں وہ چادر ڈالے

دل بری سے کام ہے ہم کو، دل آزاری سے کیا
یار کی یاری سے مطلب، اس کی عیاری سے کیا

ہے آج جو سرگزشت اپنی
کل اس کی کہانیاں بنیں گی

دل ہی نہ رہا ، امید کیسی
جڑ کٹ گئی نخل آرزو کی

اچھے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے
ہم مرے جاتے ھیں تم کہتے ھو حال اچھا ہے

امیر اب ہچکیاں آنے لگی ہیں
کہیں میں یاد فرمایا گیا ہوں

کون سی جا ہے جہاں جلوہ معشوق نہیں
شوق دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر

لطف آنے لگا جفاؤں میں
وہ کہیں مہرباں نہ ہو جائے

شاعر کو مست کرتی ھے تعریفِ شعر امیر
سو بوتلوں کا نشہ ھے اس واہ واہ میں

تیر کھانے کی ہوس ہے تو جگر پیدا کر
سرفروشی کی تمنا ہے تو سر پیدا کر

تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائے
سو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ھے

وصل ھو جائے یہیں حشر میں کیا رکھا ہے
آج کی بات کو کیوں کل پہ اٹھا رکھا ہے

گرہ سے کچھ نہیں جاتا ہے، پی بھی لے زاہد
ملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں

سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ
نکلتا آرہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ

جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کرلیا پردہ
حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ

ہے جوانی خود جوانی کا سنگھار
سادگی گہنا ہے اس سن کے لیے

باغباں کلیاں ہوں ہلکے رنگ کی
بھیجنا ہے ایک کم سن کے لیے

کباب سیخ ہیں ہم، کروٹیں ہر سو بدلتے ہیں
جو جل اٹھتا ہے یہ پہلو تو وہ پہلو بدلتے ہیں

مرغان باغ ، تم کو مبارک ہو سیر گل
کانٹا تھا ایک میں، سو چمن سے نکل گیا

ضرب المثل کا درجہ پانے والے یہ سب اشعار امیر مینائی کے ہیں.

Watch My Gazal Kis qayamat ki gharri thi

🎥 If you enjoy my poetry and literary content, don’t miss out on my YouTube channel! Click the button below to watch, subscribe, and stay updated with my latest videos.

👉 Watch & Subscribe to Afzal Shakeel Sandhu
The opinions and comments of friends will be respected.

Written by: Afzal Shakeel Sandhu




Comments

  1. حقیقت ہے امیر مینائی کے بہت سے شعر مشہور ہوئے بلکہ ہمارے سلیبس میں ان کی نعت بھی ہوا کرتی تھی

    ReplyDelete
    Replies
    1. جی بالکل ان کی نعت اب بھی شامل ںصاب ہے

      Delete
  2. Is se pehleÿ minai k chad shëon se waqif theÿ aap ne itnÿ saareÿ sher likh diye kamal kr diÿa

    ReplyDelete
  3. امیر مینائی کا ڈنکا آج بھی ہوری آب و تاب سے بج رہا ہے

    ReplyDelete
  4. Is se achhi nazm kia koi likhy

    ReplyDelete
  5. Ameer minai was a great poet

    ReplyDelete
  6. امیر مینائی اردو ادب کے مایہ ناز شاعر اور ان کے اشعار حقیقت میں اسقدر مشہور ہوئے کہ بہت کم شاعروں کو یہ مقام و مرتبہ نصیب ہوتا ہے

    ReplyDelete
  7. Ameer minai ki shohrat hr trf pheli hui heÿ un bohat se sher log aam bol chaal mn use krte hen

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

Kinds of online marketing fraud ?

Kinds of online marketing fraud ? Online marketing fraud encompasses a variety of deceptive practices used to manipulate online advertising and marketing efforts for financial gain or to mislead consumers. Here are some common types of online marketing fraud: 1. Click Fraud: Definition : This involves artificially inflating the number of clicks on a pay-per-click (PPC) advertisement. Method: Competitors or automated bots repeatedly click on ads to exhaust the advertiser’s budget without generating real interest. 2. Affiliate Marketing Fraud: Definition: Fraudulent activities aimed at generating commissions for affiliates illegitimately. Method: Using fake leads, cookie stuffing (where multiple affiliate cookies are planted on a user's device to claim commission on future purchases), or generating false traffic to inflate earnings. 3. Ad Fraud: Definition: Manipulating online advertising metrics to profit from advertising budgets. Method: Includes practices li...

Manzar | A poem reflects the patriotism in true sense

ممنظر ۔ قیام پاکستان کے تنا ظر میں لکھی گئی نظم #manzar,#pakistanday,#independence,#quadeazam,#migarat منظر خون کی نہرین آگ کا دریا ایک جم غفیر لاشوں کا چیختی بچیاں بھیانک ہاتھ چاروں جانب رنج و ال، کا ساتھ درد و غم سے کراہتے اجسام مسلمانوں کا بے وجہ قتل عام قافلے لاشوں کے انباروں میں راستے خون اور انگاروں میں نیزوں کی انیوں سے چھید گئے حاملہ ماّں کو کرید گئے پھر بھی خواہش آزاد ہو جایئن وطن کی گود ہی میں سو جایئں سرحد ہند سے پرے اس پار ایک قائد اتھائے لاکھوں بھار جسکے دل میں ہے مسلمان کا غم جس نے بخشا ہمیں آزادی کا دم اپنے تن کی خبر نہ من کی ہوش ہر وقت ہر جگہ رہا پر جوش کیمپوں میں زندگی دوڑاتا رہا اپنے خوں سے دیئے جلاتا رہا تفصیل یہ نظم "منظر" شاعر افضل شکیل سندھو کی ایک درد بھری تخلیق ہے جس میں 1947 کی تقسیمِ ہند، ہجرت اور مسلمانوں کے قتلِ عام کے المناک مناظر کو شاعرانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس نظم میں خون سے بھری نہریں، لاشوں کے قافلے، معصوم بچیوں کی چیخیں اور ظلم کے اندوہناک واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے اس سانحے کے س...

بس اسکا ذکر بلند ہے | Bas Us Ka Zikr Buland Hai – Heart-Touching Naat Poetry | Urdu Naat

س اسکا ذکر بلند ہے | Bas Us Ka Zikr Buland Hai – Heart-Touching Naat Poetry | Urdu Naat بس اس کا ذکر بلند ہے جس نے انسان کی تقدیر بدل کر رکھ دی جس نے ہر خواب کی تعبیر بدل کر رکھ دی وہ ذات مجھ کو پسند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے دشمنوں سے بھی جو اپنوں کی طرح ملتا رہا وہ جو صحرا میں غریبوں کیطرح پھرتا رہا شمس و قمر پابند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے جسکا نام آتے ہی کھل جاتے ہین ہونٹوں پہ گلاب نام لیوا ہیں اسی شاہ کے ہم سب بے تاب لہجہ شیریں و قند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے شاہ نجاشی جسے سچا نبی مان گیا ورقہ نوفل جسے اک لمحے میں پہچان گیا وہ ذات ارجمند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے جس نے رحمان کی عظمت کے لیئے جھیلے ستم جس نے انسان کی عزت کے لیئے جھیلے ستم مجھے اس نبی کی سوگند ہے بس اس کا ذکر بلند ہے تفصیلی اردو وضاحت یہ نعتیہ کلام عشقِ رسول ﷺ کی ایک خوبصورت اور سادہ مگر پراثر ترجمانی ہے۔ شاعر نے نہایت عقیدت اور محبت کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس کلام کا مرکزی خیال یہ ہے کہ دنیا میں اگر کوئی ذکر سب سے بلند ...

Maine Tum Ko Khuda Se Manga Hai – A Soulful Urdu Sher on Pure Love

ممیں نے تم کو خدا سے مانگا ہے Apni aik nazm ka akhiri sher Jo mujhey to bohat pasand hey aap ko Kitna pasand aya ye aap k likes or comments hi pta chaley ga میں نے تم کو خدا سے مانگا ہے میں نے تم سے تو کچھ نہیں مانگا اردو میں مکمل تفصیل یہ شعر محبت کے خلوص، روحانیت اور بے غرض چاہت کی اعلیٰ مثال پیش کرتا ہے۔ شاعر اپنے محبوب کو براہِ راست مخاطب کرنے کے بجائے خدا کے حضور اپنی طلب کا اظہار کرتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ اس کی محبت میں تقدس اور سچائی شامل ہے۔ میں نے تم کو خدا سے مانگا ہے" کے مصرعے میں ایک گہرا روحانی رشتہ جھلکتا ہے۔ یہاں محبت محض دنیاوی خواہش نہیں بلکہ دعا کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ شاعر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی چاہت کسی مطالبے یا شرط پر مبنی نہیں، بلکہ مکمل یقین اور عقیدت کے ساتھ کی گئی التجا ہے۔ دوسرے مصرعے "میں نے تم سے تو کچھ نہیں مانگا" میں بے نیازی اور اخلاص کا خوبصورت امتزاج موجود ہے۔ یہ مصرع اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سچی محبت میں لین دین کا تصور نہیں ہوتا۔ محبوب سے کچھ مانگنے کے بجائے اسے خدا سے ما...

tees | Main Aik Shayar – Deep Emotional Urdu Poem | Voice of a Poet

tees | Main Aik Shayar – Deep Emotional Urdu Poem | Voice of a Poet poem Tees "Invisible pain" refers to the experience of discomfort, distress, or suffering that is not immediately apparent or visible to others. Unlike physical injuries or external wounds, this type of pain is often internal, emotional, or psychological in nature. Individuals experiencing invisible pain may be grappling with conditions such as chronic illnesses, mental health disorders, or psychosomatic symptoms that manifest without obvious external signs. This term highlights the subjective and often hidden nature of certain types of distress that individuals endure. Despite the absence of visible indicators, invisible pain can be just as debilitating and impactful on a person's well-being. Understanding and acknowledging invisible pain is crucial for fostering empathy, support, and appropriate interventions for those dealing with conditions that may not be readily appare...
Follow This Blog WhatsApp